ابنا: فلسطين انفارميشن سينٹر کے مطابق حماس کے سياسي دفتر کے سربراہ خالد مشعل اور فلسطيني انتظاميہ کے سربراہ محمود عباس بدھ کو قاہرہ ميں ملاقات اور قومي آشتي کے بارے ميں مذاکرات کررہے ہيں ۔ رپورٹ کے مطابق خالد مشعل منگل کو قاہرہ پہنچ چکے ہيں اور محمود عباس بدھ کو قاہرہ پہنچيں گے - رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کي يہ ملاقات مصر کے صدر محمد مرسي کي اپيل پر ہورہي ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حماس اور فلسطيني انتظاميہ کے درميان قومي آشتي کے بارے ميں اب تک دو سمجھوتے ہوچکے ہيں۔ پہلے سمجھوتے پر پانچ فروري دو ہزار بارہ کو قطر ميں اور دوسرے سمجھوتے پر مئ دو ہزار بارہ ميں قاہرہ ميں دستخط ہوئے ہيں ليکن اب تک ان سمجھوتوں پر عمل نہيں ہوسکا ہے۔
فلسطيني جماعتوں اور تنظيموں کے درميان قومي آشتي ميں سب سے بڑي رکاوٹ صہیوني ریاست کي تفرقہ انگيزي ہے - تل ابيب نےہميشہ فلسطينيوں کي قومي آشتي ميں رکاوٹيں ڈالنے کي کوشش کي ہے۔
صہیوني ریاست ايک طرف تو فلسطيني تنظيموں ميں اختلافات کو ہوا ديتي ہے اور مختلف طريقوں سے انہيں ايک دوسرے کے قريب آنے سے روکتي ہے اور دوسري طرف اس سے فائدہ اٹھاتي ہے اور دنيا پر يہ ظاہر کرنے کي کوشش کرتي ہے کہ فلسطينيوں کي آواز ايک نہيں ہے۔ بنابريں صيہوني حکومت اور اس کے حاميوں کي سازشوں کے مقابلے کا بہترين راستہ فلسطيني تنظيموں اور جماعتوں ميں اتحاد و يک جہتي کي تقويت ہے۔
.......
/169